مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے علاقے 'البیّاضہ' میں اسرائیلی فوج کے نئے قائم کردہ کمانڈ سینٹر پر کامیاب حملہ کیا ہے۔
تنظیم کے بیان کے مطابق، یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر ہونے والے ان حملوں کا ردعمل ہے جس میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق، اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے ایک خودکش ڈرون کے ذریعے البیّاضہ میں واقع اسرائیلی فوج کے نئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا، جس سے مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ، حزب اللہ نے البیّاضہ ہی میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانے کو راکٹوں سے بھی نشانہ بنایا۔
اسی دوران، حزب اللہ نے 'ناقورہ' کے علاقے میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے ایک مرکز پر بھی خودکش ڈرون سے حملہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی الناقورہ کے علاقے میں اپنی فوج کے لیے ایک نئے سکیورٹی حادثے کی تصدیق کی ہے۔
آپ کا تبصرہ